🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جو عورت مسجد میں جا کر نماز پڑھنا چاہتی ہے، اس کے...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جو عورت مسجد میں جا کر نماز پڑھنا چاہتی ہے، اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ خوشبو لگا کر نہ جائے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت نے خوشبو کی دھونی لی، سو وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز میں شریک نہ ہو۔“ (سنن ابوداو، کتاب الترجل، رقم: 4175)
بلکہ ایسی عورت کی نماز ہی قبول نہیں ہوتی جو خوشبو لگا کر مسجد کی طرف جاتی ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو ایک عورت ملی جو خوشبو لگا کر مسجد کی طرف جار ہی تھی۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبار کی بندی! کہاں جا رہی ہو؟ اس نے کہا مسجد میں، فرمایا: اسی لیے خوشبو لگائی ہے؟ اس نے کہا:جی ہاں، سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جو عورت خوشبو لگا کر مسجد کی طرف چلے، اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک غسل نہ کرے۔“ (سنن ابن ماجة، ابواب الفتن، رقم: 4002)
جب مسجد کی طرف جاتے ہوئے خوشبو لگانا جائز نہیں تو بازار کی طرف جاتے ہوئے خوشبو لگانا بالاولیٰ منع ہے۔ بلکہ جو خوشبو لگا کر عورتیں نکلتی ہیں۔ حدیث میں ان عورتوں کو زانیہ بدکارہ کہا گیا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے:((اَیُّمَا امْرَأَةٍ اِذَا اسْتَعْطَرَتْ ثُمَّ خَرَجَتْ عَلٰی قَوْمٍ فَیُوْجَدُ رِیْحُهَا فَهِیَ زَانِیَةٌ))
”جو عورت گھر سے خوشبو لگا کر نکلے اور اس سے خوشبو آرہی ہو تو وہ زانیہ ہے۔“ (سنن نسائي، کتاب الزاینة، باب ما یکره للنساء من الطیب، رقم: 5126)
مسند اسحاق بن راھویہ 713