حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : جن برتنوں کا تذکرہ مذکورہ حدیث میں آیا ہے، ان کی ممانعت کی وجہ یہ تھی کہ...
فوائد:
جن برتنوں کا تذکرہ مذکورہ حدیث میں آیا ہے، ان کی ممانعت کی وجہ یہ تھی کہ عرب کے لوگ ان برتنوں میں شراب بناتے تھے تو جب شراب کی حرمت ہوئی، شریعت نے ساتھ ہی ان برتنوں سے بھی منع کردیا تاکہ ان برتنوں کی وجہ سے شراب کی خواہش پیدا نہ ہو۔ لیکن جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دلوں میں شراب کی نفرت اچھی طرح بیٹھ گئی تو ان برتنوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے سیّدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں چند برتنوں کے استعمال سے منع کیا تھا، اب ان میں نبیذ بنا لیا کرو اور ہر نشہ آور مشروب سے پرہیز کرو۔“ (مسلم، کتاب الجنائز، رقم: 977۔ سنن ابن ماجة، رقم: 3405)
نشہ آور مشروب خواہ سفید مٹکے میں ہو یا سبز میں، اس کا پینا حرام ہے اور اگر نبیذ نشہ آور نہ ہو تو وہ کسی بھی برتن میں ہو اس کا پینا جائز ہے۔ (تنقیح الرواة: 3؍ 222)

مسند اسحاق بن راھویہ 732