🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا نبیذ اگر صبح کو بنائے تو رات کو پی لینی چاہیے، اگر...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا نبیذ اگر صبح کو بنائے تو رات کو پی لینی چاہیے، اگر رات کو بنائے تو صبح پی لینی چاہیے۔ صحیح مسلم کی دوسری روایت میں ہے، سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ آپ اسے اس دن بھی نوش فرماتے اور دوسرے تیسرے دن بھی، پھر اگر اس میں سے کچھ بچ جاتی تو اسے گرا دیتے۔ (مسلم، رقم: 2004۔ ابوداود، رقم: 3713)
مسند اسحاق بن راھویہ 733