حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2914، ومسلم 57/1196، من حديث مالك به] تفقه : ➊ حالت احرام میں شکار کرنا...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2914، ومسلم 57/1196، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ حالت احرام میں شکار کرنا جائز نہیں ہے لیکن اگر کوئی ایسا شخص شکار کرے جو احرام میں نہیں تو اس کا کیا ہوا شکار ان لوگوں کے لئے بھی حلال ہے جو حالت احرام میں ہیں۔ یاد رہے کہ حالتِ احرام کے علاوہ شکار مطلقاً حلال ہے اِلا یہ کہ کوئی دلیل اسے خاص کر دے۔
➋ مشتبہ چیزوں سے بچنا چاہئے۔
➌ سیدنا زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ حالتِ احرام میں ہرن کے بھونے ہوئے گوشت سے ناشتہ کرتے تھے۔ [الموطأ 1/350 ح795 وسنده صحيح]
➍ جو چیز منع ہے اس میں کسی شخص سے تعاون نہیں کرنا چاہئے مثلاً اگر کوئی شخص کہے کہ سگریٹ یا نسوار لے آؤ تو اسے یہ چیزیں لاکر نہیں دینی چاہئیں۔ یہی حکم دوسری ممنوعہ چیزوں کا بھی ہے۔
➎ اتباع سنت میں صحابہ کرام ہر وقت مستعد و ثابت قدم رہتے تھے۔
➏ حالت احرام میں گوشت خرید کر کھانا جائز ہے۔
➐ اگر کسی بات میں شک ہو تو کتاب و سنت کی طرف رجوع کر کے تصدیق کر لینی چاہیے۔
➑ نیز دیکھئے: حدیث [البخاري 5491، ومسلم 58/1196]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 426