🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا فوت شدگان کو ان کے مرنے کے بعد ان کی طرف سے...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا فوت شدگان کو ان کے مرنے کے بعد ان کی طرف سے جو صدقہ کیا جائے، اس کا ثواب ملتا ہے، خواہ مرنے والے نے وصیت کی ہو یا نہ کی ہو۔ اسی طرح والدین کی طرف سے حج کیا جائے تو اس کا بھی ثواب والدین کو ملے گا۔
ایک دوسری روایت میں ہے سیّدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:یا رسول اللہ! میری والدہ کی وفات ہوگئی ہے کون
‚ بخاري، کتاب الوصایا، باب اذا وقف ارضا الخ، رقم: 2770۔ مسلم، کتاب الوصیة، باب وصول ثواب الصدقات الی المیت، رقم: 1004۔ سنن ابي داود، رقم: 2882۔ سنن ترمذي، رقم: 669۔ سنن نسائي، رقم: 3655۔ سنن ابن ماجة، رقم: 2717۔
سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی۔“ معلوم ہوا کہ ایسا صدقہ کرنا چاہیے جس کی وجہ سے مستقل طور پر ثواب پہنچتا رہے، مثلاً باغ ہے یا پانی کا انتظام کردینا، پہلے زمانہ میں کنوئیں کی اہمیت بہت تھی۔
مسجد، مدرسہ، مسافر خانہ میں پانی کی ٹنکی بنوا دی جائے یا پانی کا بل ادا کرنے کا انتظام کردینا یہ بھی چیزیں بہت بڑے ثواب کا باعث ہیں۔
مسند اسحاق بن راھویہ 743