حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 881، ومسلم 850، من حديث مالك به] تفقه : ➊ جمعہ کے دن غسل جنابت...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 881، ومسلم 850، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ جمعہ کے دن غسل جنابت جیسا غسل کرنا انتہائی افضل ہے۔ دیکھئے: حدیث [البخاري 879، 877 ومسلم 846، 844]
➋ نماز جمعہ کے لئے اول وقت مسجد جانا بڑے ثواب کا کام ہے۔
➌ اس حدیث میں خطبے کو ذکر کہا گیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ خطبہ نماز نہیں بلکہ لوگوں کو وعظ و نصیحت کا نام ہے لہٰذا عربی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی خطبہ کہنا جائز ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: شیخ ابوعمر عبدالعزیز نورستانی حفظہ الله کی کتاب ”روح الخطبہ“
➍ اونٹ کی قربانی گائے کی قربانی سے افضل ہے اور گائے کی قربانی مینڈھے کی قربانی سے افضل ہے۔ واللہ اعلم
➎ اللہ کے راستے میں معمولی چیز بطور صدقہ پیش کرنے سے بھی حسب نیت ثواب ملے گا۔
➏ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو شخص عین نماز کے وقت مسجد آتا ہے اور خطبہ جمعہ سننے سے قاصر رہتا ہے تو وہ درج بالا اجر و ثواب سے محروم ہو جاتا ہے۔
➐ انڈے کی قربانی سے مراد کسی غریب مسکین کو بطور تحفہ یا صدقہ انڈا پیش کرنا ہے۔
➑ حلال پرندے کا انڈا حلال ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 428