حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا بدترین لوگ وہ ہیں جن کے شر سے بچنے کے لیے ان...
فوائد:
مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا بدترین لوگ وہ ہیں جن کے شر سے بچنے کے لیے ان کی تکریم جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا بعض اوقات کسی کی غیبت کرنا جائز ہوتی ہے، تاکہ لوگ ان کی ظاہری حالت سے دھوکہ نہ کھائیں۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا تذکرہ کیا، تاکہ لوگ اس کے کردار سے آگاہ ہوجائیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کو ”بَابٌ مَا یَجُوْزُ مِنَ اغْتَیَابَ اَہْلَ الْفَسَادِ وَالرَّیْبِ“ مفسد اور شریر لوگوں کی یا جن پر گمان غالب برائی کا ہو ان کی غیبت درست ہونا۔“ کے تحت نقل کیا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا کسی کا برا ہونا اپنی جگہ لیکن برے شخص سے بھی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے، تاکہ اس کے شر سے بچنے کے ساتھ اس کو خوش اخلاقی کی تلقین اور تعلیم بھی ہوجائے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 754