🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح دنیا میں تتلیاں ادھر ادھر اڑتی پھرتی ہیں...
فوائد:
مذکورہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح دنیا میں تتلیاں ادھر ادھر اڑتی پھرتی ہیں، اسی طرح مسلمانوں کے چھوٹے نابالغ بچے بھی جنت میں تتلیوں کی طرح ادھر ادھر گھومتے پھرتے ہوں گے اور جنت میں جہاں چاہیں گے سیر کرتے ہوئے داخل ہوں گے۔
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کے تین بچے مر جائیں اور وہ ان پر صبر کرے تو جنت میں داخل ہوگا۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جس کے دو بچے مر جائیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے دو بچے مر جائیں (وہ بھی جنت میں جائے گا) ”راوی نے کہا کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: اللہ کی قسم! اگر آپ لوگ ایک بچہ (بھی) کہہ دیتے تو نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بچے پر بھی فرما دیتے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم میں بھی یہی گمان کرتا ہوں۔ “ (ادب المفرد للبخاري: اسناده حسن)
مسند اسحاق بن راھویہ 761