🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : تکلیف دینا تو کسی کو بھی جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ مسلمان کی شان کے خلاف ہے۔...
فوائد:
تکلیف دینا تو کسی کو بھی جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ مسلمان کی شان کے خلاف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِهٖ وَیَدِهٖ)) (بخاري، رقم:10).... ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ رہیں۔“
لیکن ہمسائے کو تکلیف دینا تو بہت بڑا جرم ہے، اس سے بچنا چاہے، کیونکہ اس کا وبال بہت زیادہ ہے۔ جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کے نیک اعمال ختم ہو جاتے ہیں اور ہمسائے کو اذیت پہنچانا، کسی اور کو اذیت پہنچانے سے زیادہ گناہ ہے۔
جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جو شخص دس عورتوں سے زنا کرے تو اس کا گناہ اس سے کم ہے کہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔ اور فرمایا: کوئی شخص دس گھروں سے چوری کرے تو اس کا گناہ اس سے کم ہے کہ اپنے پڑوسی کے گھر سے چوری کرے۔ (ادب المفرد، رقم: 103)
مسند اسحاق بن راھویہ 773