حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعروں میں زیادہ مشعول رہنا...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعروں میں زیادہ مشعول رہنا پسند نہیں کیا مذکورہ بالاحدیث کے متعلق ابو علی لولوی رحمہ اللہ نے کہا کہ حضرت ابوعبید کا یہ قول ہمیں پہنچا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص شعر وشاعری میں اس قدر منه مک ہو جائے کہ قرآن اور اللہ کے ذکر ہی سے غافل ہو جائے (تو یہ انتہائی مذموم ہے) لیکن قرآن کریم اور مشغلہ علم غالب رہے تو ایسا آدمی ہمارے خیال میں اس کا مصداق نہیں بنتا کہ اس کا پیٹ شعروں سے بھرا ہو۔ (سنن ابي داود، رقم: 5009)
اس سے برے شعر بھی مراد ہیں، اچھے اشعار پڑھنے اور سننے میں کوئی حرج نہیں وہ جائز ہیں۔ جیسا کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ شعر پڑھتے تھے اور بخاری شریف میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حسان! اللہ کے رسول کی طرف سے مشرکوں کو جواب دو، اے اللہ! روح القدس کے ذریعہ ان کی مدد کر۔“ (بخاري، رقم: 6152)

مسند اسحاق بن راھویہ 774