🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [واخرجه البخاري 3293، ومسلم 2691، من حديث مالك به] تفقه : ➊ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ...
تخریج الحدیث:
[واخرجه البخاري 3293، ومسلم 2691، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ» ۔ دس دفعہ اور «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ» سو دفعہ کہنا افضل ترین اعمال میں سے ہیں۔
◄ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص ہر نماز کے آخر میں تنتیس بار سبحان اللہ، تنتیس بار اللہ اکبر، تنتیس بار الحمد للہ اور آخری دفعہ جس سے سو کا عدد پورا ہو جائے «لااله الاالله وحده لاشريك له، له الملك وله الحمد وهو على كلّ شيءِِ قدير» ۔ پڑھے تو اس کے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ [الموطأ 1/210 ح491 وسنده صحيح، صحيح مسلم: 597، دارالسلام: 1352، مرفوعاً وسنده صحيح]
➌ اعمال میں ذِکر کی بہت زیادہ فضیلت و اہمیت ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 431