حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا عاجزی وانکساری اختیار کرنی چاہیے، آپس میں رحمدلی، محبت اور الفت...
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا عاجزی وانکساری اختیار کرنی چاہیے، آپس میں رحمدلی، محبت اور الفت سے پیش آنا چاہیے۔
اگر اللہ ذوالجلال نے کسی کو مال و دولت سے نوازا ہے تو اس کو اللہ ذوالجلال کا شکر ادا کرنا چاہیے، نہ کہ اس کی وجہ سے تکبر غرور کرتے ہوئے لوگوں کو حقیر جانے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ ذوالجلال نے سب سے زیادہ عظمت عطا فرمائی، لیکن اس کے باوجود اللہ ذوالجلال نے فرمایا: ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴾ (الشعراء:215) .... ”(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے پیروکار مومنوں سے نرمی سے پیش آؤ۔“
(2).... مذکورہ بالاحدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک دوسرے پر زیادتی کرنا جائز نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اِِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلٰی الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَیَبْغُونَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ اُوْلٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴾ (الشوریٰ: 42).... ”بے شک ملامت کے لائق وہ لوگ ہیں جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق سرکشی کرتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے۔“
اگر کوئی آدمی کسی پر ظلم کرتا ہے تو اس سے بدلہ لینا جائز ہے، بشرطیکہ مظلوم ظالم پر زیادتی نہ کرے۔ جیسا کہ ارشاد باری ہے: ﴿وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَاُوْلٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍ﴾ (الشوریٰ: 41).... ”جو شخص ظلم کیے جانے کے بعد بدلہ لے لے، تو ان لوگوں پر کوئی گرفت نہیں۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 790