حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث میں سلام کے آداب بتائے گئے ہیں ، سلام میں ابتداء کی مذکورہ ترتیب میں...
فوائد:
مذکورہ حدیث میں سلام کے آداب بتائے گئے ہیں، سلام میں ابتداء کی مذکورہ ترتیب میں جو حکمتیں ہیں، اہل علم نے اپنی اپنی دانست کے مطابق وہ بیان فرمائی ہیں، اصل حکمت اللہ ہی کے پاس ہے۔ اور اسی کا علم کامل ہے۔
(1).... سوار پیدل چلنے والے کو: اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے سواری کی نعمت عطا فرمائی ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ تواضع اختیار کرے، اگر پیدل کو حکم ہوتا کہ وہ سوار کو پہلے سلام کہے تو خطرہ تھا کہ سوار کے دل میں تکبر پیدا نہ ہو جائے۔
(2).... چلنے والا بیٹھے ہوئے کو: اس لیے کہ بیٹھے ہوئے شخص کا ہرگززنے والے کی طرف بار بار از خود متوجہ ہو کر سلام کہنا مشکل ہے۔ جب کہ گزرنے والے کو ایسی کوئی مشکل نہیں۔
(3).... کم زیادہ کو: اس لیے کہ کثیر لوگوں کا تھوڑے لوگوں پر زیادہ حق ہے، اور اس لیے بھی کہ زیادہ لوگ تھوڑے لوگوں کو یا اکیلے شخص کو پہلے سلام کہیں تاکہ میں خود بینی اور کبر نہ پیدا ہو جائے۔
صحیح بخاری میں ہے ((یُسَلِّمُ الصَّغِیْرُ عَلَی الْکَبِیْرِ) (بخاري، رقم: 6234) ”چھوٹا بڑے کو سلام کرے۔ “
(4).... چھوٹے کو سلام میں پہل کرنے کا حکم اس لیے ہے کہ بڑے کا حق چھوٹے پر زیادہ ہے، کیونکہ چھوٹے کو حکم ہے کہ بڑے کی توقیر کرے اور اس کے ساتھ باادب رہے۔
لیکن جس شخص کو سلام کہنے کا حکم ہے وہ سلام نہیں کہتا تو دوسرے کو سلام کہہ دینا چاہیے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیلانے کی بہت تاکید کی ہے۔ اور حدیث سے ثابت ہے کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے بچوں کو بھی سلام کہتے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 795