حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحيح بخاري 9]، [صحيح مسلم 153،152 واللفظه له] فقہ الحدیث ➊ عربی لغت میں «بضع» کا...
تخریج الحدیث:
[صحيح بخاري 9] ،
[صحيح مسلم 153،152 واللفظه له]
فقہ الحدیث
➊ عربی لغت میں «بضع» کا لفظ: تین سے لے کر نو تک کے عدد پر بولا جاتا ہے۔ [القاموس الوحيد 169/1]
➋ بعض روایات میں ساٹھ سے زائد درجوں کا ذکر آیا ہے [صحيح بخاري: 9] ایک روایت میں چونسٹھ [الترمذي: 2614ب، احمد 379/2 ح 8913 وسنده صحيح، والقول بشذوذه قول شاذ] اور دوسری روایت میں بہتر [72] کا عدد آیا ہے۔ [صحيح ابن حبان، الاحسان 202/1 ح 181، وقال: بخبر غريب غريب، دوسرا نسخه 407/1 ح 181 وقال شعيب الأرناووط: أسناده صحيح عليٰ شرطهما]
بعض علماء کہتے ہیں کہ یہاں تحدید (حد بندی) مراد نہیں بلکہ کثرت مراد ہے، اور بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ سب الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے ہیں جو کہ راویوں نے یاد رکھے ہیں، یہاں تین باتیں ملحوظ خاطر ہیں:
اول: یہ درجات مختلف لوگوں کے احوال سے ہیں، مثلاً انبیاء، صحابہ، تابعین، تبع تابعین، شہداء، صدیقین و صالحین کے ستر سے زائد درجے ہیں، اسی طرح علماء اور عوام کے درجات میں بھی فرق ہے۔
دوم: بعض علماء کے نزدیک ایمان کے ان درجات میں سے بعض درجوں کی آگے ایک دو شاخیں ہیں، اس لحاظ سے جب ساٹھ سے زیادہ کا عدد بولا جائے گا تو اصل درجات مراد ہوں گے اور اگر ستر سے زیادہ کا عدد بولا جائے گا تو بعض درجات کی شاخیں بھی شامل ہوں گی۔
سوم: بعض کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں ساٹھ سے زائد درجات اور احادیث مطہرہ میں ستر سے زائد درجات کا ذکر موجود ہے، لہٰذا جب ساٹھ کا لفظ بولا جائے گا تو کتاب اللہ کے درجے مراد ہوں گے اور ستر کے لفظ سے کتاب و سنت، دونوں کے درجات مراد ہوں گے۔ «والله اعلم»
➌ عینی حنفی نے ایمان کے ستتر 77 درجات کے نام لکھ کر شرح صحیح بخاری میں جمع کر دیے ہیں۔ [عمدةالقاري 128/1۔ 129 ح 9]
➍ ایمان کے ان درجات کے نام بالتفصیل معلوم ہونا ضروری نہیں ہے، بلکہ یہی کافی ہے کہ آدمی قرآن و حدیث و اجماع پر ایمان رکھے۔ ایک مسلمان جب راستے سے ہڈی وغیرہ اٹھا کر راستہ صاف کر رہا ہوتا ہے تو یہ ایمان کا ایک درجہ ہے، اگرچہ اسے یہ علم بھی نہ ہو اور وہ اسے نیکی کا ایک معمولی کام ہی سمجھتا ہو۔
➎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایمان، دل اور زبان کے اقرار کے ساتھ اعمال کا نام ہے۔ اسی پر تمام اہل حق کا اجماع ہے۔
◈ شیخ عبدالقادرجیلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وتعتقد أن الايمان قول باللسان و معرفة بالجنان و عمل بالأر كان، يزيد بالطاعة وينقص بالعصيان»
اور یہ عقیدہ رکھو کہ ایمان ① زبان کے ساتھ اقرار ② دل کے ساتھ یقین ③ اور ارکان کے ساتھ عمل کا نام ہے ④ اطاعت سے زیادہ ہوتا ہے ⑤ اور نافرمانی سے کم ہوتا ہے۔ [غنية الطالبين 109/1]
◈ تقریباً یہی کلام و مفہوم شرح السنۃ للبغوی [39/1 ح 19] وغیرہ میں لکھا ہوا ہے۔
◈ قاضی عبدالرحمٰن دیوبندی صاحب فرماتے ہیں:
”اور میری آخری تحقیق یہ ہے کہ حنفیہ بھی اعمال کو ایمان کا جزء مانتے ہیں۔“ [فضل الباري شرح اردو صحيح بخاري 317/1، از افادات شبير احمد عثماني]
➏ ایمان کے مختلف درجے ہیں، لہٰذا یہ زیادہ بھی ہوتا ہے اور کم بھی ہوتا ہے۔
سیدنا عمیر بن حبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایمان زیادہ ہوتا ہے اور کم (بھی) ہوتا ہے۔ [كتاب الايمان لابن ابي شيبه: 14 وسنده صحيح، الحديث: 23/2 توضيح الاحكام]
امام مالک، سفیان ثوری، سفیان بن عیینہ، ابن جریج اور معمر کہتے تھے کہ ایمان قول و عمل (کا نام) ہے، زیادہ ہوتا ہے اور کم ہوتا ہے۔ [كتاب الشريعة للآجري ص 119 ح 243، وسنده صحيح]
یہی عقیدہ امام احمد بن حنبل، اوزاعی اور وکیع وغیرہم سے ثابت ہے۔ [الشريعة ص120، 119، باسانيد صحيحه]
➐ حیا کا ذکر یہاں بطور خاص اس لئے کیا گیا ہے کہ یہ ایمان کا ایک اہم ترین درجہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الحياء لا ياتي إلا بخير» حیا نیکی کے علاوہ کچھ بھی نہیں لاتی۔“ [صحيح بخاري: 6117 و صحيح مسلم: 156]
ایک روایت میں ہے «الحياء خير كله» ”ساری خیر (نیکی) حیا ہے۔“ [صحيح مسلم 37/61 وترقيم دارالسلام: 157]
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «إذا لم تستح فاصنع ما شئت» اگر تیرے اندر حیا نہیں تو جو مرضی ہے کر۔“ [صحيح بخاري: 6120]
➑ اس روایت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں، مگر ثبوت شئی کے بعد اس کا عدم ذکر، نفی کی دلیل نہیں ہوتا، دوسرے یہ کہ لا الٰہ الا اللہ کا لازمی تقاضا یہی ہے کہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ایمان لایا جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد، آپ پر ایمان کے بغیر لا الٰہ الا اللہ مکمل ہی نہیں ہوتا۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 5