🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : ادب المفرد میں ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا...
فوائد:
ادب المفرد میں ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ تھا نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام میمونہ رکھ دیا۔ (ادب المفرد، رقم: 832)
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس کو شاذ کہا ہے۔ صحیح روایت میں ہے سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیّدہ جویریہ کا (اصل) نام برہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کرکے جویریہ رکھا۔ آپ ناپسند کرتے تھے کہ یہ کہا جائے آپ برہ کے پاس سے نکلے ہیں۔ (سلسلة الصحیحة، رقم: 212۔ ادب المفرد، رقم: 831)
اسی طرح ایک دوسری حدیث میں ہے سیّدہ زینب کا نام برہ تھا۔ کہا جاتا تھا کہ یہ اپنے آپ کو پاک ثابت کرتی ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر اس کا نام زینب رکھ دیا۔ (بخاري، رقم: 6192۔ سنن ابن ماجة، رقم: 3732)
مسند اسحاق بن راھویہ 804