🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : سیّدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ کو گہری محبت تھی جس کا...
فوائد:
سیّدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ کو گہری محبت تھی جس کا اظہار مذکورہ بالا حدیث سے بھی ہوتا ہے۔ اور یہ دونوں باپ بیٹا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب تھے۔ سیّدنا زید رضی اللہ عنہ کو لوگ زید بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے جو جنگ موتہ میں شہید ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنیٰ تھے۔ اور سیّدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ ام ایمن رضی اللہ عنہا ہیں، جس کی گود میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش ہوئی اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم جناب عبداللہ کی لونڈی تھیں جس کو بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کردیا تھا۔
معلوم ہوا بچوں کو اگر تکلیف پہنچے تو ان کو بہلانا چاہیے نہ کہ ڈانٹنا چاہیے۔ بچیوں کو زیور پہنانا اور اچھے کپڑے پہننانا جائز ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 806