🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے نرمی کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ جس کو صفت نرمی سے نوازا گیا...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے نرمی کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ جس کو صفت نرمی سے نوازا گیا تو وہ اچھائی اور بھلائی سے نوازا گیا اور جو شخص اس سے محروم رہا، وہ اچھائی اور بھلائی سے یکسر محروم اور خالی ہاتھ رہا۔ سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو ایسے شخص کے بارے میں نہ بتلاؤں جو آگ پر حرام ہو یا آگ جس پر حرام ہو؟ وہ ہر دلعزیز، نرمی کرنے والا اور آسانی کرنے والا ہے۔“ (سلسلة الصحیحة، رقم: 938)
نرمی کرنا اللہ ذوالجلال کی صفتوں میں سے ہے اور وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے بھی نرمی کریں، جیسا کہ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اکھڑ پن جس چیز میں ہوگا اسے بدنما کردے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نرمی والا ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“ (ادب المفرد، رقم: 466) شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس کو صحیح کہا ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 810