🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا لوگوں میں سے بہترین وہ انسان ہے جو اخلاق کے لحاظ سے...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا لوگوں میں سے بہترین وہ انسان ہے جو اخلاق کے لحاظ سے بہتر ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُهُمْ خُلُقًا۔)) (سنن ترمذي، ابواب الرضاعة، رقم: 1162) .... ”سب سے زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں میں سب سے زیادہ اچھے اخلا ق والے ہیں۔“
ایسے لوگوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ مِنْ اَحَبِّکُمْ اِلَیَّ وَأَقْرَبِکُمْ مِنِّیْ مَجْلِسًا یَوْمِ الْقِیَامَةِ اَحَاسِنُکُمْ اَخْلَاقًا۔)) (سنن ترمذي، ابواب البر والصلة، رقم: 2018) .... ”تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت والے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے، جو تم میں سے اخلاق میں سب سے زیادہ اچھے ہوں گے۔“
مسند اسحاق بن راھویہ 816