حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے لاحول ولا قوة الا باللہ کہنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ کلمہ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے لاحول ولا قوة الا باللہ کہنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ کلمہ فرمانبردار ہونے، سر جھکانے اور معاملات اللہ کے سپرد کرنے پر مشتمل ہے، انسان اپنے معاملے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہے۔ اسے اللہ کی مشیت کے بغیر شر کو دفع کرنے کی طاقت ہے اور نہ خیر کو حاصل کرنے کی قوت، کلمہ لاحول ولا قوة الا بالله سے مدد الٰہی حاصل کی جاتی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے مو سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتلاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ)) (سنن ترمذي، رقم: 3816۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس کو صحیح کہا ہے)

مسند اسحاق بن راھویہ 825