حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم دوسری صحیح احادیث میں الگ الگ مذکورہ بالا کلمات کی فضیلت ثابت...
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم دوسری صحیح احادیث میں الگ الگ مذکورہ بالا کلمات کی فضیلت ثابت ہے۔ جیسا کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار کلمات سب سے افضل ہیں۔ جس کلمہ سے بھی شروع کرو کوئی حرج نہیں۔ ((سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَرُ۔)) (سنن ابن ماجة، رقم: 3811)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایک دن میں سو مرتبہ ”سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ“ کہا، اس کی خطاؤں کو معاف کر دیا جاتا ہے، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ “(بخاري، کتاب الدعوات، باب فضل التسبیح، رقم: 6405)

مسند اسحاق بن راھویہ 832