حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1804، ومسلم 1927، من حديث مالك به] تفقه : ➊ عام طور پر سفر میں...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1804، ومسلم 1927، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ عام طور پر سفر میں کئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اسے عذاب کا ٹکڑا قرار دیا گیا ہے۔
➋ تکلیفوں پر صبر کرنا اہلِ ایمان کا طرزِ عمل ہوتا ہے۔
➌ بعض روایتوں میں آیا ہے کہ «سافروا تصحوا» سفر کرو تم صحیح ہو جاؤ گے۔ مثلاً دیکھئے: [التمهيد 22/37]
یہ تمام روایتیں ضعیف ومردود ہیں مثلاً ایک روایت میں ابوعلقمہ عبداللہ بن عیسیٰ الفروی المدنی الاصم سخت ضعیف ہے، دوسری میں محمد بن عبدالرحمٰن بن رداد المدینی ضعیف ہے، تیسری میں قاسم بن عبدالرحمٰن الانصاری سخت ضعیف ہے۔ ديكهئے [لسان الميزان 4/462] اور اس کی سند بھی ثابت نہیں ہے۔
➍ شرعی عذر اور مناسب وجوہات کے بغیر گھر سے باہر نہیں رہنا چاہئے۔
➎ نیند، خورد و نوش اور آرام و سکون اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں ہیں اور جسے یہ چیزیں میسر ہیں اس پر اللہ کی خاص رحمت ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 435