حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دنیا میں شر وفساد بہت زیادہ ہو جائیں گئے کہ لوگ زندگی...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دنیا میں شر وفساد بہت زیادہ ہو جائیں گئے کہ لوگ زندگی پر مرنے کو ترجیح دیں گے۔ موجودہ زمانے میں بعض لوگ ایسی ایسی آزمائشوں میں گھرے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے وہ موت کی تمنا کرتے ہیں۔ ایک دوسری حدیث میں ہے:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک ایسا نہ ہو کہ آدمی کسی قبر کے پاس سے گزرے اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے کے شوق کی بنا پر کہے گا: کاش! میں اس کی جگہ ہوتا۔“ (سلسلة الصحیحة، رقم: 578)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا: سلف کی ایک جماعت کے نزدیک فساد دین کے وقت موت کی تمنا کرنا ثابت ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: ایسے وقت میں موت کی تمنا کرنا مکروہ نہیں ہے، کیونکہ سلف صالحین نے ایسے کیا ہے۔ جیسا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا۔ (سلسلة الصحیحة،: رقم 578)

مسند اسحاق بن راھویہ 862