حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : یاجوج ماجوج ایک فسادی قوم ہے جن کے شر سے بچانے کے لے وہاں کے لوگوں کی...
فوائد:
یاجوج ماجوج ایک فسادی قوم ہے جن کے شر سے بچانے کے لے وہاں کے لوگوں کی خواہش پر سیدنا ذوالقرنین نے ایک بہت بڑا بند تعمیر کر کے انہیں مقید کر دیا، جس کا تذکرہ (سورۂ کہف کی آیت نمبر 93۔99) میں ہے اور قرب قیامت ان کو نکالا جائے گا اور یہ پوری دنیا پر یورش کریں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿حَتّٰٓی اِذَا فُتِحَتْ یَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ هُمْ مِّنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ() وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَاِذَاهِیَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یٰوَیْلَنَا قَدْ کُنَّا فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا بَلْ کُنَّا ظٰلِمِیْنَ﴾ (الانبیاء: 96۔97)
”یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دئیے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے اور سچا وعدہ قریب آلگے گا، اس وقت کافروں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ کہ ہائے افسوس! ہم اس حال سے غافل تھے، بلکہ فی الواقع ہم قصور وار تھے۔“
صحیح مسلم میں ہے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی موجودگی میں یاجوج ماجوج نکل آئے گی۔ دس کا اشارہ انگوٹھے کا سرا شہادت کی انگلی کے سرے پر رکھ کر ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ انگلی پر انگوٹھا رکھنے سے جتنا بڑا حلقہ بنتا ہے، اس دیوار میں اتنا بڑا سوراخ ہو چکا ہے۔ جب ایک بار سوراخ ہو جائے تو پھر یہی خطرہ ہوتا ہے یہ سوراخ بڑا ہو جائے گا، اور آخر کار وہ دیوار ٹوٹ جائے گی۔

مسند اسحاق بن راھویہ 865