🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ روایات ضعیف ہیں ، البتہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ چالیس دن رہے گا، جیسا...
فوائد:
مذکورہ روایات ضعیف ہیں، البتہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ چالیس دن رہے گا، جیسا کہ سیّدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر فرمایا اور نصیحت فرمائی: ”اے اللہ کے بندو! ثابت قدم رہنا“ ہم نے عرض کیا: دجال کتنی مدت تک زمین میں رہے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چالیس روز جن میں سے پہلا دن ایک سال کے برابر ہوگا۔ دوسرا دن ایک مہینہ کے برابر ہو گا اور تیسر اروزہ ہفتہ کے برابر ہوگا اور اس کے بعد 37 روز تمہارے شب وروز کے برابر ہوں گے۔ “
ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلا دن جو سال کے برابرہوگا اس میں ایک دن کی (پانچ) نمازیں ہی کافی ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، اپنے روز وشب کا اندازہ کرکے (سال بھر کی) نمازیں پڑھنا۔ “(مسلم، کتاب الفتن، باب ذکر الدجال، رقم: 2937۔ سنن ابي داود، کتاب الملاحم، رقم: 4321)
مسند اسحاق بن راھویہ 871