حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دجال کا فتنہ بہت بڑا فتنہ ہوگا۔ سیّدنا ہشام بن عامر رضی...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دجال کا فتنہ بہت بڑا فتنہ ہوگا۔ سیّدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدم سے لے کر قیامت تک اللہ کی مخلوق میں سے دجال سے بڑا اور کوئی (فتنہ) نہیں ہوگا۔“ (مسلم، کتاب الفتن واشراط الساعة، باب في بقیة من احادیث الدجال، رقم: 2946)
معلوم ہوا کہ مدینہ منورہ کا نام طیبہ بھی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰهَ تَبَارَكَ وَتَعَالیٰ سَمَّاهَا طَیْبَةَ۔)) (مسند احمد: 3؍ 96) .... ”کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا نام طیبہ رکھا ہے۔ “
مذکورہ حدیث سے مدینہ منورہ کی فضیلت کا بھی اثبات ہوتا ہے کہ اس میں دجال داخل نہیں ہوگا۔
دوسری حدیث میں ہے سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسا شہر نہیں ملے گا جسے دجال پامال نہ کرے گا، سوائے مکہ اور مدینہ کے ان کے۔ ہر راستے پر صف بستہ فرشتے کھڑے ہوں گے جو ان کی حفاظت کریں گے۔ پھر مدینہ کی زمین تین مرتبہ کانپے گی جس سے ایک ایک کافر اور منافق کو اللہ تعالیٰ اس میں سے باہر کردے گا۔ (بخاري، کتاب فضائل المدینة، رقم: 1881)

مسند اسحاق بن راھویہ 874