حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا پہلی امتوں کے واقعات بطور نصیحت یا عبرت بیان کرنے درست ہیں...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا پہلی امتوں کے واقعات بطور نصیحت یا عبرت بیان کرنے درست ہیں، بشرطیکہ وہ قرآن یا صحیح احادیث سے ثابت ہوں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ خرید و فروخت میں دیانتداری، خیر خواہی اور تقویٰ کا پورا پورا خیال رکھنا چاہیے۔ مذکورہ حدیث سے دیانتداری اور خیرخواہی کی برکت کا بھی اثبات ہوتا ہے۔
مدفون خزانہ اس شخص کی ملکیت ہوتی ہے جس کو ملے، بشرطیکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ یہ کس نے دفن کیا تھا۔ اور مدفون خزانہ پورے کا پورا اپنی ذات پر خرچ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس کا خمس بیت المال میں جمع کرانا چاہیے۔ جیسا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَفِیْ الرِّکَازِ خُمُسٌ)) (بخاري، کتاب الزکاة، رقم: 1499).... ”مدفون خزانے میں پانچواں حصہ بیت المال کا حق ہے۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 896