حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جانور سے بدفعلی کرنے والے کی سزا قتل ہے اور اس میں...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جانور سے بدفعلی کرنے والے کی سزا قتل ہے اور اس میں شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کا فرق نہیں ہے اور جس جانور سے بدفعلی کی جاتی ہے اس کو بھی قتل کردینا چاہیے۔ جانور کو قتل کرنے کا سبب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں سنا۔ البتہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ بدفعلی کی وجہ سے اس کا گوشت کھانے یا اس سے فائدہ حاصل کرنے کو مکروہ سمجھا ہے۔ (سنن ترمذي، رقم: 1455 اسناده حسن صحیح)
قوم لوط والا عمل کرنے والوں کی سزا کے متعلق مختلف اقوال ہیں: سیّدنا ابوبکر اور سیّدنا علی رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اسے تلوار کے ساتھ قتل کرکے جلا دینا چاہیے۔ سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اس پر دیوار گرا دی جائے۔
امام شافعی، ابویوسف اور امام محمد رحمہم اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سزا وہی ہے جو زانی کی ہے۔ امام مالک اور احمد رحمہم اللہ نے کہا ہے: اسے ہر صورت رجم کیا جائے گا خواہ کنوارہ ہو یا شادی شدہ۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کہا: اس پر کوئی حد نافذ نہیں کی جائے گی بلکہ بطور تعزیر چند کوڑے لگا دئیے جائیں گے۔ (تحفة الاحوذي: 4؍ 847۔ کتاب الام: 7؍ 163۔ المغنی: 12؍ 350۔ نیل الاوطار: 4؍ 567)
تاہم ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے جو قوم لوط کے مشابہ ہو جس کو زمین میں دھنسا دیا گیا تھا اور اس پر پتھروں کی بارش برسی۔ (نیل الاوطار: 4؍ 568)

مسند اسحاق بن راھویہ 908