حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا مال و دولت باعث ہلاکت ہے، الّا یہ کہ اس کا...
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا مال و دولت باعث ہلاکت ہے، الّا یہ کہ اس کا حق ادا کردیا جائے، کیونکہ ایسا مال خرچ کرنے کی وجہ سے نیکیوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَیْلٌ لِّکُلِّ هُمَزَۃٍ لُّمَزَةٍ() نِ الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَہٗ() یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهُ اَخْلَدَہُ﴾ (الهمزۃ: 1۔3) .... ”ہلاکت ہے ہر طعنہ دینے والے، بہت عیب لگانے والے کے لیے جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا۔ وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ رہے گا۔“
(2).... مذکورہ حدیث سے لاحول ولا قوة الا بالله کی فضیلت کا بھی اثبات ہوتا ہے۔
(اس کے متعلق دیکھئے حدیث وشرح: 251)
(3).... معلوم ہوا اللہ ذوالجلال کا لوگوں پر یہ حق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے، کیونکہ اللہ ذوالجلال نے انسانوں اور جنوں کو پیدا ہی اپنی عبادت کے لیے کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِِنْسَ اِِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ﴾ (الذاریات: 56).... ”میں نے جنات اور انسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں۔“
عبادت کا مطلب کیا ہے؟ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اصل میں عبادت عاجزی اور جھک جانے کا نام ہے، اور شریعت کے افعال کو عبادت اس لیے کہتے ہیں کہ مکلفین افعال کو اللہ کے سامنے عاجزی وانکساری کرتے ہوئے سرانجام دیتے ہیں۔
امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی عبادت کا مطلب یہ ہے کہ جن کاموں کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ان کو بجالایا جائے اور جن سے منع کیا ان سے رک جایا جائے اور یہی دین اسلام کی حقیقت ہے، کیونکہ اسلام کا معنی اللہ کا اتنا فرمانبردار ہونا ہے کہ وہ اطاعت وعاجزی میں انتہا کر دے۔ (فتح المجید: ص 14)
مذکورہ بالا حدیث سے توحید کی فضیلت کا بھی اثبات ہوتا ہے گویا جو اللہ ذوالجلال کے ساتھ شرک نہیں کرتا وہ عذاب الٰہی سے بچ جائے گا، لیکن مشرکین کے متعلق اللہ ذوالجلال فرماتے ہیں: ﴿اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُ﴾ (النسآء: 48).... ”بے شک اللہ تعالیٰ مشرک کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور اس کے علاوہ جسے چاہیں گے معاف کر دیں گے۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 918