🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1650/12، من حديث ما لك به] تفقه : ➊ انسانی حقوق کے علاوہ اگر کوئی...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 1650/12، من حديث ما لك به]

تفقه:
➊ انسانی حقوق کے علاوہ اگر کوئی شخص کسی نیک کام پر قسم کھائے اور بعد میں کسی دوسرے نیک کام کا ارادہ ہو جائے تو اس قسم کا کفارہ ادا کرکے دوسرا کام کرنا جائز ہے۔ یادر ہے کہ وعدہ پورا کرنا پڑے گا۔
➋ قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو درمیانے درجے کا کھانا کھلاتا، کپڑے پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا ہے۔ جو شخص یہ نہ پائے تو تین روزے رکھ لے۔ دیکھئے [سورة المائده آيت: 89]
➌ کتاب وسنت کے خلاف اور فضول قسموں کا کوئی کفارہ نہیں ہے بلکہ توبہ کرکے اس قسم کو فوراً توڑ دینا چاہئے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 440