حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : معلوم ہوا بندہ اللہ ذوالجلال کے جتنا قریب ہوتا ہے اتنی ہی اس کو آزمائشوں کا سامنا...
فوائد:
معلوم ہوا بندہ اللہ ذوالجلال کے جتنا قریب ہوتا ہے اتنی ہی اس کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ آزمائشیں گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ کو شدید بخار تھا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو بہت تیز بخار ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں مجھے تنہا ایسا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔“ میں نے عرض کیا یہ اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ثواب بھی دوگنا ہے؟ فرمایا: ”ہاں یہی بات ہے۔ مسلمان کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے کانٹا ہو یا اس سے زیادہ تکلیف دینے والی کوئی چیز تو جیسے درخت اپنے پتوں کو گراتا ہے، اسی طرح اللہ پاک اس تکلیف کو اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔“ (بخاري، کتاب المرضی، رقم: 5648)
اللہ کا فرمان ہے: ﴿اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْٓا اَنْ یَّقُوْلُوْٓا اٰمَنَّا وَهُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ﴾ (العنکبوت:2) .... ”کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان لائے ہیں، ہم انہیں بغیر آزمائے ہی چھوڑ دیں گے۔‘ ‘ معلوم ہوا مومنوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سابقہ امتوں اور انبیائے کرام علیہم السلام کے حالات کو پیش نظر رکھ کر ہمیں بھی مشکلات و مصائب پر صبر کرنا چاہیے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 937