حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1498/15، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں آنے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 1498/15، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں آنے والے کوقتل کر کے یہ کہے کہ وہ اس کی بیوی کے ساتھ زنا کر رہا تھا اور اس پر چار گواہ پیش نہ کرے تو اس شخص کا دعویٰ مردود ہے اور وہ قتل کا ذمہ دار ہے۔
➋ اسلامی حکومت کی موجودگی میں قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے۔
➌ حدود قائم کرنا اسلامی حکومت کا کام ہے۔
➍ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بہت غیرت مند تھے لیکن الله تعالی سب سے زیادہ غیرت مند ہے۔
➎ غیر شادی شدہ زانی کی سزا قتل نہیں ہے بلکہ اسے سوکوڑے لگائے جائیں گے اور جلاوطن بھی کیا جا سکتا ہے۔
➏ شرعی حدود سے پہلے دلیل کا ثابت کرنا ضروری ہے۔
➐ شام میں ایک آدمی نے ایک شخص کو قتل کر دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ اس کی بیوی سے زنا کر رہا تھا۔ بعد میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوموسٰی الاشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں پوچھیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ابوحسن ہوں، اگر وہ چار گواہ نہ لائے تو اسے قتل کیا جائے گا۔ [الموطأ 737/2، 738 ح 1486، وسنده صحيح]
◄ معلوم ہوا کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بھی علمی مسائل میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف رجوع کرتے تھے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 441