حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : صحیح بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ...
فوائد:
صحیح بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ تین حالتوں پر جمع ہوں گے رغبت کرنے والے اور ڈرنے والے: دو دو آدمی ایک اونٹ پر، تین تین آدمی ایک اونٹ پر، چار چار آدمی ایک اونٹ پر دس دس آدمی ایک اونٹ پر سوار ہو کر آئیں گے۔ باقی لوگوں کو آگ اکٹھا کرے گی جہاں وہ قیلولہ کریں گے، وہاں قیلولہ کرے گی، جہاں وہ رات گزاریں گے، وہ وہاں رات گزارے گی۔ جہاں وہ صبح کریں گے، وہ وہاں صبح کرے گی، اور جہاں وہ شام کریں گے وہ وہاں شام کرے گی۔ “ (بخاري، رقم: 6522۔ سلسلة الصحیحة، رقم: 3395)
معلوم ہوا کہ لوگوں کی تین اقسام ہوں گی، جمع کرنے سے مراد یہ ہے کہ جب قیامت کے روز لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَّکُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰـثَةً() فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ مَا اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ() وَاَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ مَا اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ() وَالسَّابِقُوْنَ السَّابِقُوْنَ﴾ (الواقعہ: 7۔ 10) ”اس وقت تم تین گروہ بن جاؤ گے، (ایک تو) دائیں ہاتھوالے ہوں گے اور دائیں ہاتھ والوں کا کیا کہنا، (دوسرے) بائیں ہاتھ والے وں گے اور بائیں ہاتھ والوں کا کیا کہنا، (تیسرے) سبقت والے تو بہرحال سبقت لے جانے والے ہی ہیں۔“
مذکورہ بالا حدیث اور آیات سے معلوم ہوا کہ دو قسم کے لوگ جتنی ہوں گے اور ایک قسم کے لوگ جہنمی ہوں گے جن کو چہروں کے بل چلایا جائے گا۔ جیسا کہ ارشاد باری ہے:
﴿الَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰی وُجُوْهِهِمْ اِِلٰی جَهَنَّمَ اُوْلٰٓئِكَ شَرٌّ مَّکَانًا وَّاَضَلُّ سَبِیْلًا﴾ (الفرقان:34)
”جو لوگ اپنے منه کے بل جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے، وہی بدتر مکان والے اور گمراہ تر راستے والے ہیں۔“
صحیح بخاری میں ہے سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی نے کہا: اے اللہ کے نبی! قیامت میں کافروں کو ان کے چہرے کے بل کس طرح حشر کیا جائے گا؟نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ ذات جس نے انہیں دنیا میں دو پاؤں پر چلایا، اسے اس پر قدرت نہیں ہے کہ قیامت کے دن انہیں چہرے کے بل چلا دے؟ “ (بخاري، کتاب الرقاق، رقم: 6523)

مسند اسحاق بن راھویہ 945