🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) معلوم ہوا روز قیامت ساری انسانیت حساب و کتاب سے خوفزدہ ہو گی۔(2).... رسول اللہ صلی...
فوائد:
(1) معلوم ہوا روز قیامت ساری انسانیت حساب و کتاب سے خوفزدہ ہو گی۔
(2).... رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے اللہ تعالیٰ حساب و کتاب کا آغاز فرمائیں گے۔
(3).... آپ علیہ السلام اولادِ آدم کے سید (سردار) ہیں۔
(4).... اللہ تعالیٰ آپ کو شفاعت کبریٰ سے نوازیں گے۔
(5).... آپ کو دستی کا گوشت مرغوب تھا۔
(6).... امت محمدیہ علی صاحبہا الصلاۃ والسلام کے بعض لوگ بغیر حساب و کتاب جنت کے حقدار ٹھہریں گے۔
(7).... جنت کے دروازوں میں سے ایک کا نام ”ایمن“ ہے۔
(8).... روز محشر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے اللہ سے فریاد کریں گے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 947