🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول...
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مدینہ یا مکہ کے ایک باغ میں تشریف لے گئے (وہاں) آپ نے دو شخصوں کی آواز سنی جنہیں ان کی قبروں میں عذاب کیا جا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر عذاب ہو رہا ہے اور کسی بہت بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بات یہ ہے کہ ایک شخص ان میں سے پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے کا اہتمام نہیں کرتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کیا کرتا تھا“ پھر آپ نے (کھجور کی) ایک ڈالی منگوائی اور اس کو توڑ کر دو ٹکڑے کیا، ان میں سے (ایک ایک ٹکڑا) ہر ایک کی قبر پر رکھ دیا۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ آپ نے کیوں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ جب تک یہ ڈالیاں خشک ہوں شاید اس وقت تک ان پر عذاب کم ہو جائے۔“ (بخاري، کتاب الوضوء، رقم: 216)
علماء یہ کہتے ہیں کہ عذاب کا کم ہونا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کی برکات کی وجہ سے تھا، نہ کہ ان ٹہنیوں کی خصوصیات تھی، جیسا کہ ابن طولون کہتے ہیں کہ عذاب کا رک جانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت کی وجہ سے تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قبروں پر دو شاخیں رکھی تھیں۔(المنه ل الروی في الطب النبوی لابن طولون، ص:190)
مسند اسحاق بن راھویہ 948