🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : صور ایک قسم کا بگل ہوتا تھا، جو کسی جانور کے سینگ سے بنایا جاتا تھا۔حدیث میں...
فوائد:
صور ایک قسم کا بگل ہوتا تھا، جو کسی جانور کے سینگ سے بنایا جاتا تھا۔حدیث میں مذکور صور سے مراد وہ صور ہے جو دنیا کے خاتمے پر بجایا جائے گا۔ قرآن مجید میں ہے:
﴿وَنُفِخَ فِی الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِی الْاَرْضِ اِِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ ثُمَّ نُفِخَ فِیْهِ اُخْرَی فَاِِذَا هُمْ قِیَامٌ یَّنْظُرُوْنَ﴾ (الزمر: 68)
”اور صور پھونک دیا جائے گا، پس آسمانوں اور زمین والے سب بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر جسے اللہ چاہے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا، تو وہ ایک دم کھڑے ہو کر دیکھنے لگ جائیں گے۔“
ایک حدیث میں ہے کہ ایک بدو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا: صور کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”صور ایک سینگ ہے جس میں پھونک دیا جائے گا۔“ (سلسلة الصحیحة، رقم: 1580)
مذکورہ بالاحدیث سے معلوم ہوا کہ جب مسلمان کو آخرت کے واقعات کی گھبراہٹ اور فکر لاحق ہو تو ((حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، عَلَی اللّٰهِ تَوَکَّلْنَا)) پڑھنا چاہیے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 955