🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جو بھی جنت میں جائے گا وہ حسن وجمال، خوبصورتی اور قدوقامت...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا جو بھی جنت میں جائے گا وہ حسن وجمال، خوبصورتی اور قدوقامت میں سیدنا آدم علیہ السلام کی صورت پر ہوگا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی جنت میں جائے گا۔ وہ سیدنا آدم علیہ السلام کی طرح ساٹھ ہاتھ لمبا ہوگا۔“ (شروع میں لوگوں کے قد ساٹھ ہاتھ تھے) جو بعد میں گھٹتے گئے، حتیٰ کہ موجودہ قد پر آگئے۔ (مسلم، کتاب الجنة وصفة، باب یدخل الجنة اقوام افئدتهم مثل افئدة الطیر)
یہ بھی معلوم ہوا ہر زمانے کے لوگ قدوقامت کے لحاظ سے اپنے سے پہلے لوگوں کے مقابلہ میں پست رہے ہیں۔ حتی کہ ابراہیم علیہ السلام قدموں کے نشان مقامِ ابراہیم پر موجود وہ عام سائز کے ہیں۔ یعنی 6 یا 7 انچ تقریباً۔
مسند اسحاق بن راھویہ 975