حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 2565، من حديث ما لك به] تفقه : ➊ کسی شرعی عذر کے بغیر مسلمانوں...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 2565، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ کسی شرعی عذر کے بغیر مسلمانوں کا آپس میں بائیکاٹ کرنا حرام ہے۔
➋ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں کے اعمال ہر جمعے (یعنی ہر ہفتے) میں دو دفعہ (اللہ تعالی کے سامنے) پیش ہوتے ہیں: سوموار اور جمعرات کو پھر ہر مومن بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے سوائے اس بندے کے جس کی اپنے بھائی سے دشمنی ہو اور کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کو چھوڑ دو حتیٰ کہ صلح کریں۔ [الموطأ 909/2 ح 1752، وسنده صحيح ورواه مسلم: 6525 مرفوعاً]
➌ جنت پیدا شدہ موجود ہے اور اس کے (آٹھ) دروازے ہیں۔
➍ مشرک کی بخشش نہیں ہوتی بلکہ جنت اس کے لئے ہمیشہ حرام اور جہنم اس کا ٹھکانا ہے۔
➎ بندے اپنے باہمی حقوق کا آپس میں فیصلہ کر لیں تو الله تعالی بخش دیتا ہے۔
➏ سوموار اور جمعرات کی اہمیت بھی واضح ہو رہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دو دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي: 745 وسندہ صحیح، 747 وسندہ حسن وصحیح مسلم: 1162، دار السلام: 2750]
تنبیہ:
◄ پیر اور جمعرات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لوگوں کے اعمال کا پیش کیا جانا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
➐ نیز دیکھئے: [الموطأ حديث: 4، 79، البخاري 6076، 6077، ومسلم 2559، 2560]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 443