حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : صحیح حدیث میں ہے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ...
فوائد:
صحیح حدیث میں ہے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«خَيْرُ الصِّدَاقِ اَيْسَرُهٗ.» [سنن ابي داود، رقم: 2117۔ حاكم: 2؍ 181۔ صحيح الجامع الصغير، رقم: 3279]
”بہترین مہر وہ ہے جس کی ادائیگی آسان ہو۔ “
گویا بہترین حق مہر وہ ہی ہے جس کا ادا کرنا شوہر پر آسان ہو۔ یعنی کم مہر مقرر کرنا ہی بہتر ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا عورتوں کا مہر بہت زیادہ قیمتی مت کرو۔ کیونکہ یہ اگر دنیا میں عزت اور اللہ کے ہاں تقویٰ کا باعث ہوتا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے تم سب سے زیادہ مستحق تھے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 0