الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انتہائی مدبر اور زیرک انسان تھے ۔ وہ ہر معاملے پر کڑی نظر...
فائدہ:
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انتہائی مدبر اور زیرک انسان تھے۔ وہ ہر معاملے پر کڑی نظر رکھتے تھے حتیٰ کہ ازدواجی معاملات میں آنے والی ہر پریشانی کی وجوہات کو بھی احسن انداز سے حل فرما دیا کرتے تھے، مثلاً: لوگوں نے حق مہر زیادہ مقرر کرنا شروع کر دیا اور اس کی وجہ سے میاں بیوی کی باہم ناچاکیاں شروع ہونے لگیں، اور خاوند کی طرف سے بیوی کو طعنے ملنے شروع ہو گئے، یہاں تک کہ بعض خاوند جنھوں نے حق مہر زیادہ مقرر کیا تھا کہنے لگے: میں نے تمھاری خاطر محنت مزدوری کی اور اتنا حق مہر مقرر کیا۔ اس وجہ سے سید نا عمر رضی اللہ عنہ نے حق مہر زیادہ مقرر کرنے سے منع کر دیا۔ البتہ قرآن وحدیث میں اس کی کم یا زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
اس حدیث میں یہ مسئلہ بھی بیان ہوا ہے کہ سید نا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی کو شہید نہ کہا: جاۓ، اور یہی بات حق اور سچ ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم کیا ہے کہ ”باب لا يقال فلان شهید“ (صحیح البخاری، قبل حدیث: 2898) یہ نہ کہا: جائے کہ فلاں شہید ہے، اس کی تفصیل فتح الباری (175/7، 176) میں دیکھی جاسکتی ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 23