🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کبھی کبھار زیادہ عمر والے لوگوں کو ، جنھوں نے زمانۂ جاہلیت دیکھا...
فائدہ:
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کبھی کبھار زیادہ عمر والے لوگوں کو، جنھوں نے زمانۂ جاہلیت دیکھا ہوتا تھا، بلا کرمختلف باتیں پوچھا: کرتے تھے، اور بعض بوڑھے بہت دانا اور عقلمند ہوتے ہیں۔ ان کی باتیں ان کے تجربات زندگی سے مزین ہوتی ہیں۔ اگر کوئی زیادہ عمر والا شخص مل جائے تو اس سے گفتگو کر نی چاہیے، کیونکہ اس نے ایک زمانہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوتا ہے۔ بوڑھے نے پہلے سوال کا جو جواب دیا، سید نا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے جواب میں حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ (بچے کا جو کسی غیر کے نطفے سے پیدا ہوا) بستر والے کے لیے کیا ہے۔
اس حدیث میں ” بستر والے سے مراد عورت کا شوہر یا لونڈی کا مالک ہے۔ بیٹا اس کا شمار ہوگا جس کے گھر میں پیدا ہوا ہے، اور وہ وراثت میں برابر کا حق دار ہوگا، اس بچے کا بدکاری کر نے والے مرد سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الولد للفراش وللعاهر الحجر“ ”لڑ کا بستر والے کا ہے، اور زانی کے لیے پتھر ہے (یعنی زانی کو رجم کر دیا جائے گا۔)“ (صحیح مسـلـم: 1458) بوڑھے نے جو دوسرے سوال کا جواب دیا کہ حطیم اس لیے چھوڑا گیا ہے کہ قریش مکہ کا مال ختم ہو گیا تھا، اس کی تفصیل صحیح البخاری (1584) میں موجود ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 24