الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تمام لوگوں پر ہر طرح نظر رکھتے تھے، اور جس کا اہل وعیال...
فائدہ:
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تمام لوگوں پر ہر طرح نظر رکھتے تھے، اور جس کا اہل وعیال زیادہ ہوتا تھا، اس کو زیادہ مال وغیرہ دیتے تھے، سبحان اللہ۔ سید نا عمر رضی اللہ عنہ کس قدر لوگوں کے خیر خواہ تھے، افسوس کہ یہ خیر خواہی آج ختم ہو چکی ہے، ہر طرف ملازمین کا استحصال ہو رہا ہے، خصوصاً علمائے دین جن کی زندگیاں دین کے لئے وقف ہیں، ان کے ساتھ تو بہت ظلم کیا جا رہا ہے، اکثر علمائے کرام کے اہل و عیال زیادہ ہوتے ہیں، اور ان کی تنخواہیں سب سے تھوڑی ہوتی ہیں، بس اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے اور تمام ملازمین کا خصوصی خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
اس حدیث میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی سے بہت زیادہ ڈرنے والے تھے۔ اگر کوئی سید نا عمر رضی اللہ عنہ سے اختلاف کرتا تو اس کی مکمل بات بڑے حوصلے سے سنتے اور اگر مخالف اپنی بات میں سچا ہوتا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فورا حق کو قبول فرما لیتے تھے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 30