🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں بیان کردہ اہم چیز میں درج ذیل ہیں: ① صحابہ کرام ان کا احترام کرنافرض...
فائدہ:
اس حدیث میں بیان کردہ اہم چیز میں درج ذیل ہیں:
① صحابہ کرام ان کا احترام کرنافرض ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «دعـوالـى أصحابي، لا تسبوا أصحابي» میری خاطر میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہن سے درگزر کرو، میرے صحابہ کو برا بھلا مت کہو۔ (مسـنـد بـزار: 294/3، حـديـث: 2779، کشفالأستـار، قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد: 10/21) ایک دوسری حدیث میں ہے جو سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏إذا ذكر أصـحـابـي فأمسكوا، وإذا ذكر النجوم فأمسكوا، وإذا ذكر القدر فأمسكوا» جب میرے صحابہ کا ذکر کیا جائے تو خاموش رہو، جب ستاروں کا ذکر کیا جائے تو خاموش رہو، اور جب تقدیر کا ذکر کیا جائے تو خاموش رہو۔ (طبرانی، الصحيحـه: 34) اس اہم بحث پر میرے شیخ محترم محدث العصر ارشادالحق اثری رحمہ اللہ کی کتب میں سے مقام صحابہ ”مشاجرات صحابہ“ اور ”عدالت صحابہ“ انتہائی اہم ہیں۔ان میں بعض بے بنیاد شکوک و شبہات کا تحقیقی ازالہ بھی کیا گیا ہے۔
② اس حدیث میں تابعین اور تبع تابعین کے احترام کی تلقین بھی کی گئی ہے، اور انھی تین ادوار کو بہترین کہا گیا ہے،ان سنہری تین ادوار کے بعدجھوٹ اور فتنے وفساد عام ہو جائیں گے۔
③ جماعت سے مراد موجود کاغذی تنظیمیں نہیں ہیں، بلکہ اس سے مراد وہ جماعت ہے جو خلیفۃ المسلمین کے تحت ہوگی، اور پوری دنیا کے مسلمانوں کا ایک ہی خلیفہ ہو گا، جس طرح خلفائے اربعہ کازمانہ تھا۔ اب حضرت عیسی علیہ السلام آئیں گے تو وہ خلیفہ ہوں گے، اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی کی حیثیت سے آئیں گے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 32