الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں وضو کے اعضاء تین تین بار دھونے کا ذکر ہوا ہے ، اس سے زیادہ...
فائدہ:
اس حدیث میں وضو کے اعضاء تین تین بار دھونے کا ذکر ہوا ہے، اس سے زیادہ دفعہ دھونا ممنوع ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز گناہوں کا کفارہ ہے۔ ایک نماز پڑھنے سے لے کر دوسری نماز پڑھنے تک درمیان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ صحيح البخاری (159) میں یہ حدیث مفصل ہے، اس میں ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مکمل وضو کر کے دکھایا، پھر یہ حد بیث بیان کی۔نماز پڑھنے کی فضیات پر بے شمار احادیث ہیں، جن میں سے صرف ایک روایت ذکر کی جاتی ہے: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «أرأيتم لو أن نهرا بباب أحدكم يغتسل فيه كل يوم خمسا ما تقول ذلك يبقى من درنه» ”مجھے بتاؤ کہ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر بہتی ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ نہائے، تو کیا اس کے بدن پر کوئی میل کچیل باقی رہے گی؟“ صحا بہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: اس کے بدن پر کوئی میل کچیل نہیں رہے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «فــذلك مثل الصلوات الخمس يمحو الله به الخطايا» ”یہی پانچ نمازوں کی مثال ہے، اللہ تعالی ان نمازوں کے ذریعے سے گناہ مٹا دیتا ہے۔“ (صحیح البخاری: 528، صحیح مسلم: 667)

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 35