🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1016، 1017، من حديث مالك به] تفقه : ➊ خطبۂ جمعہ میں بارش کے لئے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1016، 1017، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ خطبۂ جمعہ میں بارش کے لئے خاص طور پر دعا مانگنا جائز ہے۔
➋ دورانِ خطبہ خطیب کا لوگوں سے اور سائل کا ضرورت کے وقت خطیب سے باتیں کرنا جائز ہے۔
➌ خطبہ غیر عربی میں جائز ہے ورنہ خطیب سے دعا کی درخواست کس طرح کی جائے گی اگر وہ عربی میں خطبہ دے رہا ہو اور سائل عجمی ہو، عربی نہ جانتا ہو؟
➍ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ کہ آپ کی دعا سے بارش شروع ہوئی اور آپ کی دعا سے ہی بارش تھمی۔
➎ بارش نہ ہونا عذاب یا آزمائش کی اقسام میں سے ہے۔
➏ مطالبے پر دعا کی جا سکتی ہے۔
➐ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت پر بے حد مہربان تھے۔ جو مسلمان بھی جائز دعا کا مطالبہ کرتا تو آپ اس کے لئے دعا کر دیتے تھے۔
➑ صرف اللہ ہی مشکل کشا ہے۔
➒ بارش برسانا صرف اللہ کا کام ہے اور اس کی مرضی کے بغیر ایک قطرہ نہیں ٹپکتا۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 448