🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حدیث قرآن مجید کی تشریح وتوضیح ہے ، نیز دیکھیں (شرح حدیث...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حدیث قرآن مجید کی تشریح وتوضیح ہے، نیز دیکھیں (شرح حدیث: 60) ہر نعمت جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں اور جنوں پر کی ہے، روز قیامت ہر نعمت کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ اگر خالق و مالک چاہے تو بغیر حساب و کتاب جنت میں بھیج دے لیکن اگر وہ چاہے تو ایک ایک سانس اور چھوٹی سے چھوٹی نعمت کا بھی سوال کرے، اسے کون پوچھنے والا ہے؟ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان کو ہمیشہ صابر وشاکر رہنا چاہیے کبھی بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہن کی فقیری بھی واضح ہو رہی ہے کہ بسا اوقات وہ پانی اور کھجور پر ہی گزارا کرتے تھے، سبحان اللہ۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 61