🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی زبردست فضیلت ثابت ہوتی ہے ۔ اس حدیث کا...
فائدہ:
اس حدیث میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی زبردست فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ اس حدیث کا مفصل سبب ورود (صحیح البخاری: 4416) میں وارد ہوا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حدیث اس وقت بیان فرمائی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک کے لیے تشریف لے گئے تھے، اور مدینہ منورہ میں عورتوں اور بچوں کی حفاظت کے لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مقرر فرمایا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جہاد سے پیچھے رہنے کا افسوس ہوا تو وہ کہنے لگے: (اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !) آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑے جاتے ہیں، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ ارشادفرمایا تھا۔ بعض لوگوں کا اس حدیث سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا خلیفہ بلا فصل ثابت کرنا باطل و مردود ہے، کیونکہ مقیس علیہ سیدنا ہارون علیہ السلام ہیں، ان کی خلافت عارضی تھی اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی زندگی ہی میں تھی۔ اسی طرح مقیس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت بھی عارضی تھی اور صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں تھی۔ اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بلا فصل تسلیم کیا جائے تو قرآن و حدیث اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بہتان لازم آتا ہے، بس اللہ تعالیٰ گمراہ فرقوں کو ہدایت دے، آمین۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 71