🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا سعد بن أبي وقاص رضی اللہ...
فائدہ:
اس حدیث میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا سعد بن أبي وقاص رضی اللہ عنہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ امیر اور حکمران کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ اسے اگر کسی عامل یا ملازم کے متعلق شکایت موصول ہوتو وہ اس کی تحقیق کرے۔ اگر شکایت غلط ثابت ہو تو اس کی تردید کرے اور جس کے خلاف شکایت ہوئی تھی اس کی تحسین کرے، نیز دیکھیں (حد یث: 73)۔ افسوس کہ ہمارے زمانے میں تحقیق کا ذوق ختم ہو چکا ہے۔ چاپلوسیاں کر نے والے جو بات بھی امیر یا مدیر کو جا کر بتا دیں، وہ بغیر تحقیق کے اس پر یقین کر کے فتنہ اور طوفان بدتمیزی برپا کر دیتے ہیں۔ جس کے خلاف شکایت لگی ہو اس کو نشان عبرت بنا دیتے ہیں، خواہ وہ سو فیصد اس الزام سے بری ہو۔ اللہ تعالیٰ تمام کو ہدایت عطا فرماۓ، آمین۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ظہر اور عصر کی نماز میں پہلی دو رکعات لمبی کرنا اور آخری دو رکعات مختصر کرنا مسنون ہے اور ان کی تفصیل حدیث میں موجود ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 72