🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: تطبیق کا مفہوم یہ ہے کہ رکوع میں دونوں ہاتھوں کو ملاکر انگلیوں میں انگلیاں ڈال کر رانوں...
فائدہ:
تطبیق کا مفہوم یہ ہے کہ رکوع میں دونوں ہاتھوں کو ملاکر انگلیوں میں انگلیاں ڈال کر رانوں کے درمیان رکھنا۔ پہلے رکوع اس طرح کیا جاتا تھا لیکن پھر یہ طریقہ منسوخ ہو گیا، اور اب رکوع کی حالت میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر اس طرح رکھا جائے جس طرح گھٹنوں کو پکڑا جا تا ہے۔ (سنن ابی داود: 730، سندہ صحیح - جامع ترمذی: 304)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 79