الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شق القمر کے معجزے پر سب سے بڑا اعتراض یہ کیا جا...
فائدہ:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شق القمر کے معجزے پر سب سے بڑا اعتراض یہ کیا جا تا ہے کہ اگر ایسا ہوا بھی ہے تو اس کا مشاہدہ پوری دنیا میں ہونا چاہیے تھا اور تاریخ کی کتابوں میں بھی اس کا تذکرہ ہونا چاہیے تھا۔
« تـبـصـره » ...... اگر اس معجزے کے وقت کا اندازہ کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ چاند کا پوری دنیا میں دیکھا جانا ناممکنات میں سے تھا۔ کیونکہ اس وقت چاند صرف عرب اور اس کے مشرقی ممالک میں نکلا ہوا تھا۔ پھر اس معجزے کا وقت بھی طویل نا تھا اور اس روایت کے مطابق کوئی دھماکہ یا تیز روشنی کا اخراج بھی نہیں ہوا اور نا ہی اس کے اثرات زمین پر کسی قسم کے پڑے کہ لوگ خصوصی طور پر گھروں سے نکل آتے اور اس منظر کو دیکھ پاتے۔ ظاہر ہے کہ یہ ایک متوقع معجزہ نہیں تھا کہ تمام دنیا کی نظر میں چاند پر ہوتیں۔ اس لیے میں معجزہ صرف انھی لوگوں نے دیکھا جنھوں نے معجزے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن پھر بھی بہت سے ایسے آثار موجود ہیں جو اس واقعے کی گواہی دیتے ہیں، ہم چند کا تذکرہ کرتے ہیں۔
? آثار قدیمہ کے ماہرین کو بھی اس قسم کے کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جو معجزۂ شق القمر کو بخو بی واضح کرتے ہیں،، کچھ غیر ملکی اخبار نے ایک خبر نشر کی تھی جس کا عربی ترجمہ آستانہ سے نکلنے والے عربی اخبار ”الانسان“ میں شائع ہوا تھا۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ چین کی ایک قدیم عمارت سے کچھ پتھر نکلے ہیں جن پر لکھا ہوا ہے کہ اس مکان کی تعمیر فلاں سال میں ہوئی، جس سال کہ ایک بہت بڑا آسمانی حادثہ اس طور پر رونما ہوا تھا کہ چاند دو حصوں میں بٹ گیا، ماہرین نے اس پتھر پر لکھی ہوئی تاریخ کا جب حساب لگایا تو ٹھیک وہی تاریخ تھی جب مولانا و سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انگلیوں کے اشارہ سے معجزہ شق القمر رونما ہوا تھا!! (باكورة الكلام، بحواله محمد صلی اللہ علیہ وسلم ص: 383، مطبعه دارالکتب العلميه بيروت، سنه 5791)
? انگریز دور میں پادری فنڈر نے مشہور عالم مولا نا رحمت اللہ کیرانوی کے ساتھ مناظرہ میں بھی یہ سارے اشکالات پیش کیے تھے۔ مولانا کے جوابات سے لا جواب ہوا (یہ جوابات مولا نا کیرانوی کی مشہور زمانہ کتاب اظہار الحق کی اردو شرح بائبل سے قرآن تک از مفتی تقی عثمانی صاحب کی تیسری جلد میں صفحہ 115 پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں)۔ اس کے علاوہ مفتی عنایت اللہ رحمہ اللہ نے رسالہ الكلام المبین میں بھی بعض اعتراضات کا جواب دیا ہے۔ یہاں اس کی نقل کی گنجائش نہیں، مفتی صاحب نے بعض راجاؤں کے دیکھنے کے بھی مستند حوالے دیے ہیں۔ اس طرح مولانا رفیع الدین صاحب کا ایک مستقل رسالہ ان عتراضات کے جواب میں ہے۔ (اسلام اور عقلیات صفحہ: 294)

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 87