🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: متن میں جو مسئلہ بیان ہوا ہے ، وہ بالکل درست ہے، اس حدیث سے ثابت ہوا کہ...
فائدہ:
متن میں جو مسئلہ بیان ہوا ہے، وہ بالکل درست ہے، اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس مسلمان پر کسی جرم کے ثابت ہونے کی وجہ سے حد لاگو ہو تو اس میں درگزر نہیں کرنا چاہیے، بلکہ حد نافذ کر دینی چاہیے۔ افسوس کہ آج کل اکثر مسلمانوں نے حدود کو نافذ کرنا چھوڑ دیا ہے، اور حکمرانوں نے اسلامی حدود سے مذاق کرنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ حکمران خود دین کے باغی ہوتے ہیں، وہ کس طرح حدود کو نافذ کر یں گے؟
چور کی سزا اس کا ہاتھ کاٹنا ہے : اللہ تعالی نے فرمایا: «السَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا» چوری کرنے والے مرد اور چوری کرنے والی عورت، تم ان دونوں کے ہاتھوں کو کاٹو۔ (المائدہ: 38)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 90